مائنڈ سیٹ فاؤنڈیشنز — 8 ہفتے کا پروگرام
Free Videosمفت ویڈیوز
مائنڈ سیٹ فاؤنڈیشنز — 8 ہفتے کا کورس
Self-paced: PKR 2,999 (3 ماہ)
1:1 VIP: PKR 9,999 (6 ماہ)
اس پروگرام میں آپ سیکھیں گی کہ اپنے خیالات، سوچنے کے انداز اور ردِعمل کو کیسے سمجھنا اور بہتر بنانا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی کے حالات کو زیادہ متوازن انداز میں سنبھال سکیں۔
اس پروگرام میں آپ کو کیا ملے گا؟
- اپنی سوچ کے انداز اور ذہنی عادات کو پہچاننا۔
- منفی اور بار بار آنے والے خیالات کو سمجھنا۔
- حقیقت اور اپنے ذہن کے بنائے ہوئے مفروضوں میں فرق کرنا۔
- محدود کرنے والے یقین (Limiting Beliefs) کی شناخت کرنا۔
- غصے، پریشانی اور جذباتی ردِعمل کو بہتر انداز میں سنبھالنا۔
- مشکل حالات میں فوری ردِعمل دینے کے بجائے سوچ سمجھ کر جواب دینا۔
- خود پر بھروسہ اور متوازن سوچ کو حقیقت پسندانہ بنیادوں پر مضبوط کرنا۔
- روزمرہ زندگی میں نئی اور بہتر ذہنی عادات اپنانا۔
پروگرام کے ساتھ آپ کو ملیں گے:
- مرحلہ وار ویڈیو اسباق
- عملی مشقیں اور ورک شیٹس
- ہر ہفتے کا سبق + روزانہ کی چھوٹی ذہنی تربیت کی سرگرمیاں (1–2 منٹ)
- اپنی سوچ اور رویّوں کو سمجھنے کے لیے رہنمائی
- اپنی ذاتی Mindset Map تیار کرنے کی مشق
اس پروگرام کا مقصد: آپ کو یہ سکھانا ہے کہ ہر صورتحال کو صرف اپنے پہلے سے بنے ہوئے خیالات کی نظر سے نہ دیکھیں، بلکہ اپنی سوچ کو سمجھ کر بہتر انتخاب کرنا سیکھیں۔
یہ پروگرام دوسروں کو بدلنے کے لیے نہیں، بلکہ اپنی سوچ، اپنے ردِعمل اور اپنے رویّے میں بہتری لانے کے لیے ہے۔
اپنا مائنڈ سیٹ بدلیں — کتاب
PKR 999
91 صفحات · ڈیجیٹل کتاب
- 8 ہفتے کے کورس کا مکمل تحریری مواد
- عملی مشقیں اور ورک شیٹس شامل ہیں
- اپنی رفتار سے پڑھیں اور مشق کریں
